کسی کے چھوڑ جانے سے
کسی کے بھول جانے سے
بظاہر کچھ نہیں ہوتا
کوئی بھی فرق نہیں پڑتا
مگر یہ دل کا موسم جو
خزاں کے زرد پتّوں کی طرح
کُمھلا سا جاتا ہے
اسے پھر سے جینے میں
اسے پھر سے اُبھرنے میں
بہت سا وقت لگتا ہے
رشتوں کے بھرم جب توڑ کر
کوئی دور چلا جائے
اور دل سے اُتر جائے
امیدیں ٹوٹ جاتی ہیں
ہنسی معدوم ہوتی ہے
کہانی ختم ہوتی ہے
کچھ باقی نہیں بچتا
کچھ باقی نہیں بچتا